news
English

پی ایس ایل 9: بقیہ میچز کے لیے رمضان المبارک میں اوقات کیا ہوں گے؟

پاکستان میں 12 مارچ 2024 سے رمضان المبارک کے آغاز کی توقع ہے۔

پی ایس ایل 9: بقیہ میچز کے لیے رمضان المبارک میں اوقات کیا ہوں گے؟

پی ایس ایل کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اپ ڈیٹس کے مطابق، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران میچز پاکستانی اوقات کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے، ٹاس کھیل شروع ہونے سے تیس منٹ پہلے ہوگا۔ 
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے لیے اوقات کار آج یعنی 11 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔ 
یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کی شام کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے، جس میں چاند کی عمر 28 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس سے پیر کے روز چاند نظر آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ 
پی ایس ایل (9) کے بقیہ میچز کا شیڈول: 
11 مارچ 2024 کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی۔ 
12 مارچ 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی۔  
14 مارچ 2024 کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی۔ 
15 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4)، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی۔ 
16 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 2 (ایلیمینیٹر ونر بمقابلہ کوالیفائر رنر اپ)، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی۔ 
18 مارچ 2024 فائنل، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی۔