تینوں بھائی ایک فرنچائز کیلئے کھیلیں گے تو انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، رمیز راجاکاموقف
سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ حنین شاہ کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز کی طرف سے کھیلیں، کیونکہ یہ ان کے لیے بہتر ہے وہ اس وقت نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اپنے خاندان کے لئے ایک ستون ہے جبکہ اگر یہ تینوں بھائی ایک ہی فرنچائز کیلئے کھیلیں گے تو اسپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، اگر آپ کا بھائی اچھا کررہا ہے تو آپ پر پریشر آئے گا جو آپ کی کارکردگی کو متاثر کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولرنسیم شاہ اور ان کے دونوں بھائی (حنین، عبید) پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیل رہے ہیں۔