news
English

پی ایس ایل 9: صائم ایوب بھی خواجہ نافع کی بیٹنگ کے گرویدہ ہوگئے  

قومی ٹیم کے اوپنر بھی خواجہ نافع کی شاندار بلے بازی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

پی ایس ایل 9: صائم ایوب بھی خواجہ نافع کی بیٹنگ کے گرویدہ ہوگئے  

قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ خواجہ نافع بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں، وہ کراچی کی ٹیم میں میرے ساتھ کھیلتے رہے ہیں، میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں اور ان کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
اس موقع پر صائم ایوب نے اپنے مشہور نو لُک شاٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جدید شارٹ ہے، ہر کوئی اسے کھیلنے کی کوشش کرے گا کیونکہ ٹی20 کرکٹ میں آپ کو میدان میں ہر طرف شارٹس کھیلنے ہوتے ہیں تاکہ بولرز آپ پر حاوی نہ ہوسکیں۔ 
 
گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بدقسمتی سے رن آؤٹ ہونے کے واقعہ پر صائم ایوب نے کہا کہ بابراعظم نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مجھ سے معذرت کی کہ میں ان کی وجہ سے آؤٹ ہوا، کھیل میں غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔