news
English

صائم اور بابرنے رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابرکردیا  

صائم ایوب اور بابر اعظم نے 14 ٹی 20 اننگز میں چوتھی مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے۔

صائم اور بابرنے رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابرکردیا  

پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے محمد رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 
صائم ایوب اور بابراعظم نے ایچ بی ایل، پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا، انھوں نے یہ اعزاز پشاورزلمی کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 136 رنز کی شراکت قائم ہوئی، صائم ایوب اور بابراعظم نے 14 ٹی 20 اننگز میں چوتھی مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے۔ 
محمد رضوان اور رائیلی روسو نے اس سے قبل بھی 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت قائم کی ہے تاہم انھوں نے یہ کارنامہ 16 اننگز میں انجام دیا ہے۔ 
یاد رہے کہ محمد رضوان اور شان مسعود بھی 28 اننگز میں 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شراکت قائم کرچکے ہیں۔ 
اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے 36 گیندوں پر 48 جبکہ صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 82 رنز بنائے تھے۔