ورلڈکپ سے قبل دونوں اہم بولرز کی ناقص فارم نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا۔
قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور پیسرحارث رؤف کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) کے ابتدائی 2 میچز میں ناقص فارم نے سوالات اُٹھادیئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے۔
ابتدائی دو میچز کے دوران شاہین اور حارث بُجھے بُجھے نظر آئے، شاہین نے 2 میچز میں 8 اوورز کروائے ہیں جبکہ 35 کی ایوریج سے رنز لٹائے اور محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔
اسی طرح قومی ٹیم کیلئے اسپیڈ گن کہلائے جانے والے حارث رؤف نے 2 میچز میں 7 اوورز کروائے ہیں جبکہ 42 کی ایوریج سے رنز کے انبار لگوائے، ٹورنامنٹ میں وہ ابھی تک محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔
قومی ٹیم کے دو پریمیم فاسٹ بولرز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں غیر تسلی بخش کارکردگی نے آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل شائقین اور ٹیم مینجمنٹ کے لئے پریشانی کھڑی کردی ہے۔