ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ریزا ہیڈرکس 58 اور محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 18 رنز بنائے۔
نسیم شاہ نے 2 وکٹیں لیں جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور تیمل ملز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ آغا سلمان 52 اور جورڈن کاکس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3، اسامہ میر نے 2، ڈیوڈ ولی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں جس میں ملتان سلطان نے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک میچ میں کامیابی ملی جبکہ دوسرے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ملتان سلطانز الیون:
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولی اسٹون۔
اسلام آباد یونائیٹڈ الیون: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز۔