news
English

پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی دھچکا لگ گیا  

انگلش اوپنر ایلکس ہیلز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی دھچکا لگ گیا  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ 
فرنچائز کا کہنا ہے کہ انگلش اوپنر ایلکس ہیلز ذاتی مصروفیات کے باعث 26 فروری کو شیڈول پشاور زلمی کیخلاف میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انگلش اسٹار کی پہلے سے ذاتی وابستگی تھی جو طے شدہ میچ سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے انہیں اس مقابلے سے باہر بیٹھنا پڑا۔ انگلش بلے باز کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے ایک عارضی دھچکے کے طور پر سامنے آئی ہے، کیونکہ فرنچائز کو اپنے کسی اسٹار کھلاڑی کے بغیر مضبوط حریف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی کرکٹر ایلکس ہیلز کراچی میں شیڈول پی ایس ایل 9 کےدوسرے مرحلے کے میچز کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔  

 

 

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا

قبل ازیں گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے تھے۔