news
English

پی ایس ایل میں پہلی بار سرفراز کے بغیر کوئٹہ کی میچ میں شرکت

 کراچی: پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار سرفرازاحمد کے بغیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کسی میچ میں شرکت کی۔

پی ایس ایل میں پہلی بار سرفراز کے بغیر کوئٹہ کی میچ میں شرکت

گزشتہ روز سرفراز احمد پشاور زلمی کے خلاف شیڈول میچ میں شریک نہیں ہوسکے تھے، سرفراز احمد کراچی کنگز سے ہونے والے میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، ان کی انگلی میں شدید تکلیف ہے۔

دو روز قبل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی البتہ اننگز کے دوران ان کی ہمت جواب دے گئی تھی اور باہر جانا پڑا تھا۔

سرفراز کی عدم موجودگی میں محمد نواز نے گزشتہ روز ٹیم کی قیادت سنبھالی، 2016 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے سرفراز نے مسلسل 80 میچز میں شرکت کی، بسم اللہ خان نے گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا البتہ گزشتہ روز انھیں میچ نہیں کھلایا گیا تھا۔