news
English

میچز کے دوران کراچی کی سڑکیں کیوں بند کیں، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری  

اعلیٰ حکام نے شہریوں کو مشکل میں ڈالنے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

میچز کے دوران کراچی کی سڑکیں کیوں بند کیں، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری  

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران شہر کی سڑکیں بند کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 27 فروری کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا، حکم کے باوجود شہر کی سڑکوں کو بند کیا گیا اور ٹریفک کو روکا گیا جس سے شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کے باعث ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔۔ 
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق وضاحت کے لئے توہین عدالت کی کارروائی پر ڈی آئی جی ٹریفک، آپریشن اور ایس ایس یو کے افسران کو طلب کیا گیا۔
 
ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس یو نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کرنے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔  
حکام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ایس ایل کے آئندہ میچز کے دوران شہر کی سڑکوں کو کھلا رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔