news
English

مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا

پی سی بی حکام نے فرنچائز مالکان کو آن لائن اجلاس میں اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کر دیا

مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا فوٹو: پی ایس ایل

 مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا۔

مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طور پرٹل گیا۔ پی سی بی حکام نے فرنچائزمالکان کوآن لائن اجلاس میں اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کردیا۔

فرنچائز مالکان کو بھارت اورجنوبی افریقا کی چارٹرڈ فلائٹس کو لینڈنگ کی اجازت سے متعلق غیرمتوقع تاخیرپربھی آگاہ کیا گیا، بورڈ کے مطابق درپیش تمام مشکلات پرقابو پانے کے لیے ہرممکن آپشن کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

کراچی اورلاہورسے خصوصی پروازوں کی آج شام پانچ بجے اپنے مقررہ وقت پر روانگی متوقع ہے۔ بورڈ نےمزید تفصیلات جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔