news
English

پی ایس ایل9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ 9 کا آغاز17 فروری کو لاہورسے ہوگا، میچز 18 مارچ تک چار شہروں میں شیڈول ہیں۔

پی ایس ایل9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

پی سی بی کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آفیشل اینتھم جاری کردیا گیا۔ 
پاکستان سپر لیگ کا ترانہ مشہور گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جس کا نام ”کُھل کے کھیل“ رکھا گیا ہے۔ 
پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے یہ ترانہ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔ علی ظفر کے مطابق یہ ترانہ بھی پہلے ترانوں کی طرح مقبول ہوگا۔  
قذافی اسٹیڈیم میں سترہ فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس ترانے پر پرفارم بھی کریں گے۔  
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے ترانے بھی علی ظفر نے گائے تھے۔ 2017 میں ’’سیٹی بجے گی‘‘ والا اینتھم اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ 
 
پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں 2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔