news
English

پی ایس ایل فائیو کیلیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز

ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے ہوگی

پی ایس ایل فائیو کیلیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز فوٹو: فائل

پی ایس ایل فائیو کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاوس فل کے لیے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق ڈے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھے جارہے ہیں تاہم نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔

میزبان شہر میں ہونےو الے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے، جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی، ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔ ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کے لیے  آرڈر دے دیاجائے گا ۔ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے ہوگی، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بیس فروری کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جبکہ فائنل بائیس مارچ کو لاہورمیں شیڈول ہے۔