news
English

پی ایس ایل8 کے لیے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کے لئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔

پی ایس ایل8 کے لیے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

اسی طرح اردو کمنٹری کیلئے مرینہ اقبال اور طارق سعید کو نامزد کیا گیاہے جبکہ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں گی۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام پریزینٹرز یا کمنٹیٹرز میں شامل نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ کوریج میں 30 کیمرے شامل ہوں گے جن میں اسپائیڈر کیمز اور بگی کیمز بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8 کو ناظرین ہائی ڈیفینیشن میں اے اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس لائنر ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ جبکہ لائیو اسٹریمنگ دراز ایپ، ٹیپ میڈ ٹی وی اور تماشا پر دستیاب ہوگی۔