news
English

پی ایس ایل9: عام انتخابات کی وجہ سے شیڈول تبدیل کردیا گیا  

نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور میں ہوگی جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل9: عام انتخابات کی وجہ سے شیڈول تبدیل کردیا گیا  

ملک میں ممکنہ عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے پی ایس ایل کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے لیگ کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور میں ہوگی جبکہ فائنل میچ 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 
اس سے قبل پی ایس ایل نائن کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا ہے۔  
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔ 
 
دوسری جانب وینیوز کے ناموں پر فرنچائز نے اعتراضات اٹھائے ہیں، فرنچائزز اونرز کا موقف ہے کہ ماہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔