news
English

پی ایس ایل9کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو کراچی میں رکشے کی سواری پسند آگئی   

ایرن ہالینڈ نے کراچی کی سڑکوں پر گھومتے رکشے کی سواری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

پی ایس ایل9کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو کراچی میں رکشے کی سواری پسند آگئی   

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں پریزینٹر کی خدمات سرانجام دینے والی ایرن ہالینڈ کو کراچی میں رکشے کی سواری پسند آگئی۔ 
فوٹوز اینڈ ویڈیوز اَپ لوڈنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کی سڑکوں پر گھومتے پھرتے رکشے کی سواری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ آجاؤ چلیں!۔
 
اس سے قبل ایرن ہالینڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران متعدد درگاہوں اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔  
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور 2013 میں مس آسٹریلیا کا ٹائٹل پانے والی ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کے کئی سیزنز کور کرچکی ہیں، پاکستان میں ان کے مشرقی انداز میں ملبوس ہونے کی وجہ سے ان کی فین فالونگ میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔