news
English

پی ایس ایل 9:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز، زلمی کو 16رنز سے شکست  

زلمی کے کپتان بابر اعظم 68، صائم ایوب 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسکے علاوہ کوئی بلے باز بھی قابل ذکر رنز نہ بناسکا۔

پی ایس ایل 9:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز، زلمی کو 16رنز سے شکست  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ 
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ 
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔ 
زلمی کے کپتان بابر اعظم 68، صائم ایوب 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسکے علاوہ کوئی بلے باز بھی قابل ذکر رنز نہ بناسکا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2، محمد عامر، عقیل حسین اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پہلی اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوپننگ جوڑی نے ابتدا ہی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ 
سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔  
کپتان ریلی روسو 14، شیرفین رتھرڈورڈ 20اور محمد وسیم جونئیر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ 
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ 
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے کہا کہ کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: 
کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکااسکواڈ: 

کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد۔