news
English

پی ایس ایل9: افتتاحی تقریب کب شروع ہوگی، کون کون پرفارم کرے گا؟  

قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کیلئے 3:30 بجے کھول دیئے جائیں گے، انتظامیہ

پی ایس ایل9: افتتاحی تقریب کب شروع ہوگی، کون کون پرفارم کرے گا؟  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفراور آئمہ بیگ سمیت نوری اور عارف لوہار بھی اپنے فن کا جلوہ بکھریں گے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، تقریب کا آغاز شام کو ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کیلئے 3:30 بجے کھول دیئے جائیں گے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ 
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ میزبان لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔