news
English

پی ایس ایل9: کنگزکا گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ

دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

پی ایس ایل9: کنگزکا گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مسلسل ناکامیوں کے تسلسل کو توڑ کر جیت حاصل کریں۔ 
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: 
کپتان رائیلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، عثمان طارق، محمد حسنین، محمدعامر، ابراراحمد۔ 
کراچی کنگز کا اسکواڈ: 
کپتان شان مسعود، ٹم سائیفرٹ، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان، محمد نواز، حسن علی، میر حمزہ، زاہد محمود، بلیسنگ مزربانی۔ 
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سہیل خان اور محمد وسیم کی جگہ محمد عامر اور محمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیوس ڈو پلوئے کو آرام دیا گیا ہے۔