news
English

پی ایس ایل9؛ خواجہ نافع کی سلیکشن کیسے ہوئی؟ سرفراز نے بتادیا  

لاہور قلندرز کیخلاف نوجوان بیٹر نے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں صرف ایک ڈاٹ بال کا سامنا کیا۔

پی ایس ایل9؛ خواجہ نافع کی سلیکشن کیسے ہوئی؟ سرفراز نے بتادیا  

قومی ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے سابق کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو فیس بُک پر ان کی بلے بازی کی ویڈیوز دیکھ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ 
گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان خواجہ نافع کی فیس بُک پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلویا، انکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سلیکشن ویڈیوز دیکھ کر ہوئی۔ 
ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے لاہور قلندرز کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، نوجوان بلے باز نے اپنی اننگز میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی جس سے ٹی 20 کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی بن گیا۔ 
 
واضح رہے کہ میچ کے دوران کمنٹیٹرز بھی ایمرجنگ کرکٹر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔