news
English

پی ایس ایل9: کون سے نامور کرکٹرزکو فرنچائزز نے پک نہیں کیا؟   

عمر اکمل، احمد شہزاد اور شرجیل اپنی پرفارمنس سے کسی فرنچائز کو اپنی طرف راغب نہ کرسکے۔

پی ایس ایل9: کون سے نامور کرکٹرزکو فرنچائزز نے پک نہیں کیا؟   

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ایک مرتبہ پھر سابق کرکٹر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ 
گزشتہ روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی، جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار جارح مزاج کرکٹر شرجیل خان، حیدر علی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔
 
پی ایس ایل میں شریک تمام 6 فرنچائز نے اپنے 18 رکنی اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی، جس میں انڈر-19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں ایمرجنگ کیٹیگریز میں جگہ دی ہے۔ 
ڈومیسٹک سیزن میں مسلسل 4 ففٹیز اسکور کرنے کے باوجود احمد شہزاد اپنی پرفارمنس سے فرنچائزرز کو اپنی طرف راغب نہ کرسکے جبکہ حال ہی میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے عمر اکمل کو بھی نظر انداز کیا گیا۔