آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ ڈانس کے لیے کوئی اچھے سے اسٹیپ بتائیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم ”کھل کے کھیل“ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی۔
اس گانے میں علی ظفر کے ساتھ آئمہ بیگ نے اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ ڈانس کے لیے کوئی اچھے سے اسٹیپ بتائیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچ سے ہوگا جہاں2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے، 2018 میں ان پر ساتھی گلوکارہ میشا شفیع نے ہراسگی کا الزام لگایا جس سے ان کا کیریئر شدید متاثر ہوا، تب سے انھیں دوبارہ پی ایس ایل کا ترانہ گانے کا موقع بھی نہیں مل پایا، علی ظفر پر اگرچہ جنسی ہراسانی کا الزام ثابت نہیں ہوسکا لیکن ان کی شخصیت پرایک داغ لگ گیا جو لاکھ کوشش کے باوجود صاف نہیں ہوسکا۔