news
English

پی ایس ایل9: مسلسل شکستیں! قلندرز کے فین راشدخان کو یاد کرنےلگے  

افغان اسپنر راشد خان کی عدم میں موجودگی میں فرنچائز کی جیت کا تناسب نہایت کم ہوگیا۔

پی ایس ایل9: مسلسل شکستیں! قلندرز کے فین راشدخان کو یاد کرنےلگے  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کی نویں ایڈیشن میں اب تک کھیلے گئے تینوں میچز میں شکست کے بعد فینز افغان اسپنر راشد خان کو یاد کرنے لگے۔ 
لاہور قلندرز کو ابتدائی دو مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست منہ دیکھنا پڑا ہے، جس کے بعد شائقین نے سوال اُٹھایا کہ افغان اسپنر راشد خان کی عدم موجودگی میں قلندرز کی ٹیم کتنے میچز جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے؟۔ 
راشد خان کی لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں موجودگی کے دوران ٹیم نے 28 میچز میں سے 18 میں کامیابی سمیٹی جبکہ افغان اسپنر کی عدم موجودگی میں قلندرز 59 میچز میں محض 22 میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔  
اعداد و شمار کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راشد خان کے اسکواڈ میں نہ ہونے سے لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 
 
واضح رہے کہ افغان لیگ اسپنر راشد خان کی کمر کے نچلے حصے کی سرجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں شریک نہیں ہیں۔
گذشتہ روز لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے خلاف اپنا تیسرا میچ بھی ہارچکے ہیں۔