news
English

پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن  

راولپنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میچ میں آج چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن  

پی ایس ایل سیزن 9 میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ 
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج راولپنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میچ میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی، ٹیمیں پنک ربن اور کیپس پہنیں گی، کمنٹیٹرز بھی اپنی شرٹس پر گلابی ربن لگائیں گے، خواتین میں بڑھتے ہوئے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے بارے میں پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے۔ جس سے دنیا بھر میں ٹی وی پر میچ دیکھنے والے ناظرین میں اس مرض کے بارے میں شعور بیدار ہوگا۔ 
کمنٹری کے دوران اس حوالے سے اعلان بھی کیا جائے گا، جبکہ 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا جائے گا اور وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا۔
 اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن اور کیپ پہنیں گے، پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے 4 مریضوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت بھی دی ہے، موذی مرض میں مبتلا بچوں کو دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹس پیش کی جائیں گی۔