news
English

پی ایس ایل9: آفیشل اینتھم ”کُھل کے کھیل“ کا ٹیزر جاری

پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

پی ایس ایل9: آفیشل اینتھم ”کُھل کے کھیل“ کا ٹیزر جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم ”کُھل کے کھیل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ 
اس جوشیلے گانے میں پاکستان کے صف اوّل کے گلوکار علی ظفر کا ساتھ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دیا ہے۔ 
علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کل بدھ کے روز گانا ریلیز کردیا جائے گا۔ 
پی ایس ایل میں ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے، 2017 میں ’’سیٹی بجے گی‘‘ والا اینتھم اب بھی شائقین کرکٹ کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ 
خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔