news
English

پی ایس ایل9: پی سی بی نے فرنچائززکے بجٹ میں کتنےکروڑ کا اضافہ کیا؟

ڈالرز کے بجائے روپے میں معاہدے کی تجویز پر بھی حیران کن طور پر عمل نہ ہوا، فرنچائزز بھی خاموش رہیں۔

پی ایس ایل9: پی سی بی نے فرنچائززکے بجٹ میں کتنےکروڑ کا اضافہ کیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ڈرافٹ کیلئے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کے بجٹ میں 8، 8 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر فرنچائز پلئیرز ڈرافٹنگ کے دوران 35 کروڑ روپے خرچ کرسکتی تھی تاہم ٹیم مالکان کی جانب سے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیے بغیر ہی فیصلہ کیا گیا۔ 
اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں سے ڈالرز کے بجائے روپے میں معاہدے کی تجویز پر بھی حیران کن طور پر عمل نہ ہوا، فرنچائزز نے پلیئرز کی ناراضی سے بچنے کیلئے اعتراضات اٹھانے سے گریز کیا۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے 17 فروری سے 17 مارچ تک ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اتفاق کرلیا گیا۔ 
میچز چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے جبکہ افتتاحی تقریب اور چند میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح پلے آف مرحلے سمیت فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔