news
English

پی ایس ایل9: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 155 رنزکا ہدف  

دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

پی ایس ایل9: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 155 رنزکا ہدف  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیدیا۔ 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاورزلمی کی ٹیم19.5 اوورز میں صرف 154 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر صائم ایوب ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور گولڈن ڈک کا شکار ہوکر پویلین لوٹے، محمد حارث 6 اور ٹام کوہلر کیڈمور 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں روومین پاول 39اور آصف علی 23 بناکر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، عامر جمال ایک جبکہ محمد ذیشان اور وقار سلام خیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 
ک
راچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے 3،3 جبکہ ڈینیئل سمس نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پہلی فتح کے منتظر ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سعد بیگ کی جگہ عرفان خان نیاری کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہدف کے قریب تھے لیکن میچ کو جیتنے میں ناکام رہے۔ 
کراچی کنگز کا اسکواڈ: 
کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی۔ 
پشاور زلمی کا اسکواڈ: 
کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد۔