news
English

پی ایس ایل9: کھلاڑیوں کو توڑنے کیلئے رشوت کا انکشاف

پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں سے توڑنے کے لیے رشوت کے لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ایس ایل9: کھلاڑیوں کو توڑنے کیلئے رشوت کا انکشاف

پی ایس ایل کی دوبار فاتح بننے والی لاہور قلندرز ٹیم کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم  مینجر ثمین رانا نے سوشل میڈیا پر رشوت کے ذریعے کھلاڑیوں کو دوسری فرنچائز سے اپنی ٹیم میں لانے کے طرز عمل کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ 
ثمین رانا کے مطابق اپنی ٹیم بہترین بنانے کا ہر فرنچائز کو حق ہے اور اسکے لیے پلیئرز ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑی یا ٹریڈ ہی بہترین آپشن ہے۔  
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزرز ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیں ڈآئریکٹ کھلاڑیوں کو پیسوں کے بدلے یہ آفر نہیں کرنی چاہیے کہ وہ دوسری فرنچائز کو چھوڑ دیں اور ہماری طرف آجائیں۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ خدارا ہمیں رشوت کا یہ کلچر نہیں چاہیے۔تمام فرنچائزرز سے یہ مؤدبانہ درخواست ہے۔ 

یاد رہے کہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا ڈرافٹ تیرہ دسمبر کو ہورہا ہے۔ پی ایس ایل نائن کے انعقاد کے لیے آٹھ فروری کی تاریخ کا پی سی بی نے اعلان کررکھا ہے۔