news
English

پی ایس ایل9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک

فرنچائز نے مداحوں کو آگاہ کرنے کیلئے دیگر پلیٹ فارم سے پوسٹ شیئر کردی۔

پی ایس ایل9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل ہیک کرلیا گیا۔ 
فرنچائز نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا ایکس (ٹوئٹر) کا ہینڈل ہیک کرلیا گیا ہے، اکاؤنٹ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اور مداح (ایکس) پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آنے والی کسی ٹوئٹ پر دھیان نہ دیں۔  
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے محض ایک روز قبل فرنچائز کا ٹوئٹر (ایکس) ہینڈل ہیک کیا گیا ہے۔ 
ٹورنامنٹ کا آغاز 17 فروری سے لاہور میں ہوگا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔