news
English

پی ایس ایل9: شاہین نے شاندارپرفارمنس پر خواجہ نافع کواپنا بیٹ تحفے میں دےدیا  

خواجہ نافع کی شانداراننگز کی بدولت گلیڈی ایٹرز کو مسلسل دوسری فتح مل گئی۔

پی ایس ایل9: شاہین نے شاندارپرفارمنس پر خواجہ نافع کواپنا بیٹ تحفے میں دےدیا  

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پراپنا بیٹ تحفے میں دے دیا۔ 
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری جیت اپنے نام درج کی۔ 
اس میچ میں ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے محض 31 گیندوں پر 60 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ 
خواجہ 
نافع کی اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کا ہدف محض 19.1 ایک اوور میں حاصل کرلیا۔  
میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نوجوان کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنا بیٹ تحفے میں دیا، نافع نے ایک ویڈیو میں شاہین آفریدی کے گفٹ کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم دہرایا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں آج ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلے کا چیلنج درپیش ہوگا۔