news
English

   افتخارنے ساتھی کرکٹرزکے ہمراہ مدینہ منورہ سے افطاری کی ویڈیوشیئرکردی

قومی کرکٹرز عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

    افتخارنے ساتھی کرکٹرزکے ہمراہ مدینہ منورہ سے افطاری کی ویڈیوشیئرکردی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے اختتام کے ساتھ ہی عمرہ کی ادئیگی کیلئے جانے والے قومی کرکٹرز نے مدینہ منورہ میں افطاری کے دل موہ لینے والے مناظر کی ویڈیو شیئر کردی۔ 
ویڈیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، افتخار احمد اور امام الحق مدینہ منورہ میں ایک ساتھ افطار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 
قبل ازیں بابراعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے عمرے کی ادائیگی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بابراعظم پشاور زلمی، حارث رؤف لاہور قلندرز، نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈاور افتخار احمد ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے تھے۔