news
English

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک  

جویریہ خان نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف ہونے والے میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک  

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور سینیر بلے باز جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ 
جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ 
شادی کی تقریب میں سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اور معروف آل راؤنڈر فاطمہ ثنا سمیت دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی شریک ہوئیں۔  
یاد رہے کہ 35 سالہ جویریہ خان قومی ویمن ٹیم کی جانب سے 116 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔ 
جویریہ خان نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف ہونے والے میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کے لئے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں۔ 
انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022 میں بھارت کے خلاف جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔