news
English

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا پی ایس ایل کےلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ

پاکستان سپر لیگ کا چیئرمین اور سیٹ اپ بالکل الگ ہونا چاہیے، ندیم عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا پی ایس ایل کےلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے پی ایس ایل کے لئے الگ سے ایک خودمختار بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ 
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیئرمین اور سیٹ اپ پی سی بی سے بالکل الگ ہونا چاہیے جبکہ اس کے کام کا طریقہ کار اور میچز رائٹس کس طرح چلتے ہیں کیسے بکتے ہیں، سب کچھ انٹرنیشنل میچز کے مقابلے میں یکسر مختلف ہونے چاہیے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے تاہم ایک الگ سسٹم ہوگا تو چیئرمین فرنچائزز کے مسائل سمجھے گا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ندیم عمر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کوئی بھی آئے لیکن اسے لمبے عرصے کے لئے آنا چاہیے تاکہ معاملات چل سکیں، ہمارے بورڈ میں پالیسیاں بننے کے بعد ان پر عمل پیرا ہونے کا بڑا فقدان ہے، جس کا نقصان پاکستانی کرکٹ کو پہنچتا ہے۔