news
English

بھارتی بیٹسمینوں کے ہاتھوں پٹائی، پروٹیز ایک دوسرے کو ہی برابھلا کہنے لگے

بولر نے اپنے وکٹ کیپر پر غصے کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان نازیبا جملوں کا تبادلہ بھی ہوا

بھارتی بیٹسمینوں کے ہاتھوں پٹائی، پروٹیز ایک دوسرے کو ہی برابھلا کہنے لگے فوٹو: اے ایف پی

 بھارتی کپتان کوہلی کی طوفانی اننگز نے جنوبی افریقی پلیئرز کو حواس باختہ کر دیا اور وہ ایک دوسرے کو ہی برا بھلا کہنے لگے۔

گزشتہ روزفاسٹ بولر کیگاسو ربادا اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کک کے درمیان گرما گرمی ہو گئی، ربادا کی گیند پر جڈیجا نے دفاعی شاٹ کھیلا، جس پر جنوبی افریقی فیلڈر نے گیند وکٹ کیپر ڈی کاک کی جانب پھینکی لیکن وہ اس جانب متوجہ نہیں تھے، یوں جڈیجا اور کوہلی کو سنگل رن بنانے کا موقع مل گیا۔

اس صورتحال پر بولر نے اپنے وکٹ کیپر پر غصے کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان نازیبا جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

WATCH: Quinten de Kock tells Kagiso Rabada "F**k you mate" 🍿 #INDvSA pic.twitter.com/hMxzagyjbm

— Odds.com.au (@OddsComAu) October 12, 2019