news
English

راچن رویندرا ورلڈکپ ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز  

 راچن رویندرا نے 23سال کی عمر میں سچن ٹنڈولکر سے زیادہ رنز بنالیے۔

راچن رویندرا ورلڈکپ ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز  

ورلڈکپ ڈیبیو پر نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر راچن رویندرا سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ 
راچن رویندرا ورلڈ کپ ڈیبیو پر سب سے زیادہ565 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں اور یہ سنگ میل انھوں نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف میچ میں عبور کیا۔ 
انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو نے ورلڈکپ 2019 میں اپنے ڈیبیو پر 532رنز بنائے تھے، نوجوان کیوی بیٹر نے ان کو پیچھے چھوڑ دیاہے، اپنی 42رنز کی اننگز میں راچن رویندرا حالیہ ورلڈکپ کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں کوئنٹن ڈی کاک سے آگے نکل گئے ہیں جبکہ بھارتی بلے بازویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ 
بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ ڈیبیو پر 25سال کی عمر میں 523رنز بنائے تھے، راچن رویندرا نے 23سال کی عمر میں ان سے زیادہ رنز بنا کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔