news
English

یارکشائر کاؤنٹی نسلی تعصب کا شکارعظیم رفیق کے الزامات تحقیقات کرے گی

دو روز قبل انگلینڈ کے سابق انڈر 19 کرکٹر عظیم رفیق نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ساتھی کھلاڑیوں خاص طور پر ایک کپتان  کی جانب سے ہدف بنایا گیا

یارکشائر کاؤنٹی نسلی تعصب کا شکارعظیم رفیق کے الزامات تحقیقات کرے گی فوٹو: اے ایف پی

یارکشائر کاؤنٹی نسلی تعصب کا شکار عظیم رفیق کے الزامات تحقیقات کرے گی۔

دو روز قبل انگلینڈ کے سابق انڈر 19 کرکٹر عظیم رفیق نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ساتھی کھلاڑیوں خاص طور پر ایک کپتان  کی جانب سے ہدف بنایا گیا، نومولود بیٹے کی موت پر کلب انتظامیہ نے سردمہری دکھائی، مشکل وقت میں ہمدردانہ سلوک کا دعوی کرنے کے باوجود کنٹریکٹ ہی ختم کر دیا گیا۔

یارکشائر کاؤنٹی کے چیئرمین روجر ہٹن کا کہنا ہے کہ عظیم رفیق کی جانب سے سنگین الزامات بورڈ سے لے کر کھلاڑیوں تک سب کے لیے تشویش کا باعث ہیں، ہم اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، نہ صرف کہ  اس سارے معاملے کی تحقیقات بلکہ کاؤنٹی کی پالیسیز اور کلچر پر بھی نظر ثانی کریں گے۔