news
English

انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثرہوسکتا ہے

خراب موسم کے باوجود دونوں ٹیمیں سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثرہوسکتا ہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ انگلینڈ کے شہر لیڈز کی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک ہونے کی وجہ سے بولرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا بدھ کےروز شیڈول پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 
برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے،دن میں بادل چھائے رہیں گے، دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس دوران شہر کا درجہ حرارت 13سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک ہونے کی وجہ سے بولرز اور فیلڈرز کو گیند پکڑنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پچ میں نمی بیٹرز کے لیے مشکلات کا سبب بنے گی۔ 
انگلینڈکااسکواڈ:
جوس بٹلر، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ: 
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان خان۔ 
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی20 سیریز: 
22 مئی: لیڈز میں پہلاٹی 20 (رات 10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 (شام 6:30 پاکستانی وقت کے مطابق)
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20 (رات10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
30 مئی: اوول، لندن میں چوتھاٹی 20 (رات 10:30پاکستانی وقت کے مطابق)