news
English

بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کےلیے درخواست دوں، رمیزراجہ کادعویٰ

 لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کا راستہ بھی بند نظر آنے لگا۔

بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کےلیے درخواست دوں، رمیزراجہ کادعویٰ

سابق چیئرمین پی سی بی نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ نئی مینیجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کے لیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟۔

قبل ازیں پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے تھے۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔