news
English

ایسا لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کا ٹرائل چل رہا ہے، رمیزراجہ

پاکستان کی جانب سے 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنی ٹیم کا اعلان کیاجائے گا۔

ایسا لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کا ٹرائل چل رہا ہے، رمیزراجہ

سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رمیز راجہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پر پاکستان کرکٹ بوڑد پر کڑی تنقید کی۔ 
اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے اظہارِخیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے، عباس آفریدی کھیل رہے ہیں ان کا مستقبل کیا ہے؟  صائم ایوب، حسن علی اور عامر کی کارکردگی بھی کوئی خاص نظر نہیں آرہی، ان تمام کھلاڑیوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ 
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو جلد ازجلد ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے، اس تاخیر سے کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں، اس صورتحال میں پلئیرز پر بھی غیر ضروری دباؤ بڑھ رہا ہے۔ جس کے وہ متحمل نہیں ہوسکتے۔ 
رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب تک کوئی ڈھنگ کا کامبینیشن نہیں بناسکی، مختلف کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بولرز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔،، 
انہوں نے کہا کہ 20 ٹیموں میں سے 19 ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے لیکن پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے ابتک کچھ نہیں سوچا۔،، 

واضح رہے کہ پی سی بی کے سلیکٹرز نے اس سے قبل عندیہ دیا تھا کہ دورہ انگلیںڈ کے دوران ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گاکیونکہ ابھی حکام کچھ انجرڈ پلیئرز کے صحت یاب ہو کر گرائونڈ میں آنے کا انتظار کررہے ہیں۔