news
English

کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں ہم نہیں بلکہ بھارت دباؤ میں ہے، رمیز راجا

کراچی: رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں دباؤ ہم پر نہیں بلکہ بھارت پر ہے، بھارت کو انٹرنیشنل کٹمنٹ کو پورا کرنا ہوگا۔

کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں ہم نہیں بلکہ بھارت دباؤ میں ہے، رمیز راجا

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا کہ ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شمولیت یا عدم شمولیت نہیں اہم نہیں، ان ایونٹس کا شاندار انعقاد اہم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا تصور بدل گیا ہے، اب نظام ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، آئی سی سی کے کیوریٹرز کی خدمات حاصل کریں گے، بیرون ممالک سے بھی کیوریٹرز منگوائیں گے۔  رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں دباؤ ہم پر نہیں بلکہ بھارت پر ہے، بھارت کو انٹرنیشنل کٹمنٹ کو پورا کرنا ہوگا۔