news
English

بنگلا دیش کے خلاف 0-3 سے جیت برا نتیجہ نہیں، رمیز راجا

لاہور: چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20سیریز جیتنے کے لیے پاکستان کو محنت کرنا پڑی۔

بنگلا دیش کے خلاف 0-3 سے جیت برا نتیجہ نہیں، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کوجیت کے لیے آگے تک جانا پڑا اور کوشش کرنا پڑی لیکن 0-3سے جیت برا نتیجہ ہرگز نہیں ہے۔ 

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیچز روایتی ٹی 20 کی پیچز نہیں تھیں لیکن یہ دلچسپ کرکٹ کے لیے بنائی گئی تھیں۔