news
English

اگر ایشیاکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کروایا گیا تو ہم بھی شرکت نہیں کریں گے، رمیز راجہ

 راولپنڈی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کے لئے بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایشیاکپ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا۔

اگر ایشیاکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کروایا گیا تو ہم بھی شرکت نہیں کریں گے، رمیز راجہ

راولپنڈی میں چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اگلے سال پاکستان ہوسٹ کرے گا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایشیاکپ کا انعقاد پاکستان کے بجائے کہیں اور کروانے کی کوشش کی گئی تو ہم بھی ایشیاکپ میں شرکت چھوڑ سکتے ہیں۔

رمیز راجہ پاک انگلینڈ سیریز میں راولپنڈی کی پچ کے حوالے سے کہا کہ پچ ٹیسٹ میچ کی شہ رگ ہوتی ہے، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جس طرح بیٹنگ کی ہے آج تک نہیں دیکھی، وہ اپنے ٹی20 کھیلنے والے کھلاڑی لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا۔کہ"میں نے واقعی ٹیسٹ میچ کی پچ کے حوالے سے کوئی کوڈ کریک نہیں کیا، بدقسمتی سے میں بالکل اس پچ سے مایوس ہوا ہوں۔ پاکستان میں ڈراپ ان پچوں پر زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ آپ ملتان اور کراچی جائیں گے، تو وہاں آپ کو اسی طرح کا ذائقہ مل جائے گا۔ پچ کی تیاری کا تعلق مٹی سے ہے کہہ ہم پچ کیسے تیار کرتے ہیں،"