news

سری لنکا سے عبرتناک شکست کے باجود پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

گرین شرٹس کے 7935پوائنٹس ہیں

سری لنکا سے عبرتناک شکست کے باجود پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار PHOTO: AFP

سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

گرین شرٹس کے 7935پوائنٹس ہیں،انگلینڈ 4353پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 4720پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے،اس کے بعد ٹاپ 10میں بھارت چوتھی، آسٹریلیا پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹی، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی سری لنکن ٹیم نے عالمی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔