news
English

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

بابراعظم کی چھٹی پوزیشن جب کہ سنچری میکر شان مسعود 19ویں نمبر پر پہنچ گئے

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی فوٹو: اے ایف پی

 

مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جب کہ سنچری میکر شان مسعود کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے اور وہ 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن ہے، مارنوس لانوشین بھی اپنا تیسرا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بولروں کی درجہ بندی میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، محمد عباس گیارہویں پوزیشن پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ نئی درجہ بندی کے تحت پیٹ کمنز اس فہرست ٹاپ پر ہیں، نیل ویگنر کا دوسرا جب کہ اسٹیورٹ براڈ کا تیسرا نمبر برقرار ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ رینکنگ میں 22 ویں نمبر آ گئے ہیں جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا 33 واں نمبر ہے۔

آل راونڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں زیادہ اچھی پرفارمنس نہ دکھانے کے باوجود انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں تاہم ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہوسکا۔