news
English

راشد لطیف نے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلادیش کو دینے کا خدشہ ظاہر کردیا

گذشتہ سال مئی میں ہونے والے اے سی ای کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی تھی

راشد لطیف نے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلادیش کو دینے کا خدشہ ظاہر کردیا فوٹو: ٹویٹر

 راشد لطیف نے ایشیا کپ 2020کی میزبانی بنگلادیش کو دیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق کپتان نے اشارہ دیا کہ ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی بنگلادیش میں ہوگا، یاد رہے کہ گذشتہ سال مئی میں ہونے والے اے سی ای کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی تھی، اس پر بھارت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

طویل انتظار کے بعد گذشتہ روز ہی پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلیے آمادہ ہونے والے بنگلادیش کی جانب راشد لطیف کا اشارہ معنی خیز ہے۔