news
English

اگلی بار زیادہ عزم اور بھرپورقوت کے ساتھ کم بیک کریں گے، راشد خان

جنوبی افریقہ اور افغان ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچی تھیں۔

اگلی بار زیادہ عزم اور بھرپورقوت کے ساتھ کم بیک کریں گے، راشد خان

افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ ٹی20 ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا‘ ہم اپنا ادھورا سفر جاری رکھیں گے اور اگلی بار اس سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ اور اچھا کم بیک کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق 
ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا۔
برائن لارا کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں شکست کے بعد مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنی پوسٹ میں افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے لکھا کہ ’ہمیں یہ ٹی20 ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا’۔ 
راشد خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’اس ایونٹ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے اور مجھے اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے۔،، 
افغان ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا ادھورا سفر جاری رکھیں گے اور اگلی بار اس سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ اور اچھا کم بیک کریں گے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں افغانستان کے جھنڈے والے ایموجی بھی لگائی۔آخر میں راشد خان نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’آپ سب کا شکریہ، جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کی‘، انہوں نے میچ کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔