برسبین: بگ بیش میں افغان اسپنر راشد خان نے برسبین ہیٹ کے چھکے چھڑا دیے۔
افغان اسپنر راشد خان نے اپنے کیریئر کی بیسٹ پرفارمنس دیتے ہوئے محض 17 رنز کے عوض 6 شکار کیے، وہ بگ بیش میچ میں 6 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بنے، یہ راشد خان کا 300 واں ٹی 20 میچ بھی شمارہوا،ہیٹ کی ٹیم نے اختتامی 8 وکٹیں 28 رنز کے دوران گنوائیں۔
اس میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے71 رنز سے فتح حاصل کرلی، فاتح الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے جب کہ ناکام سائیڈ صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔