news
English

فخر زمان ٹی 20 کے لیے نامناسب، امام الحق اپنے لیے کھیلتے ہیں، راشد لطیف

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں امام الحق کی موجودگی سودمند ثابت نہیں ہوگی

فخر زمان ٹی 20 کے لیے نامناسب، امام الحق اپنے لیے کھیلتے ہیں، راشد لطیف Photo Courtesy: Twitter/PCB

سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ فخر زمان ٹی 20 میچز کے لیے قطعی نامناسب کھلاڑی ہیں جنہوں نے 12 ٹی 20 میچز میں 9 رنز کی ایوریج سے صرف 110 رنز بنائے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں کہی۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راش لطیف کا کہنا تھا کہ فخر زمان کسی طرح بھی پاکستان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان ٹی 20 کے کھلاڑی نہیں ہیں، ٹی 20 کرکٹ کی تین سے چار اننگز میں انہوں نے کوئی قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھائی۔ ٹی 20 اسکواڈ میں ان کے ہونے سے ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کی ناقص تکنیکس کے ساتھ انہیں ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل ہے۔

تاہم ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان ون ڈے کے اچھے کھلاڑی ہیں کیونکہ ون ڈے میں بالرز تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور بلے باز کے لیے کھیلنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔

راشد لطیف کا یہ بھی ماننا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین امام الحق کے ٹیم میں ہونے سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں امام الحق کی موجودگی سودمند ثابت نہیں ہوگی کیونکہ امام الحق صرف اپنے لیے کھیلتے ہیں اور اپنے ذاتی رنز میں اضافہ کرتے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی کم درجے کا ہے۔ امام الحق کو اوپنر بھیجنے سے پاور پلے میں پاکستان زیادہ سے زیادہ 40 رنز بناپائے گا اور پوری اننگز میں زیادہ سے زیادہ 140 رنز کا مجموعی اسکور کرپائے گا-