راشد لطیف نے شاہین کی کپتانی سے ہٹائے جانے سے پیدا ہونے والے مسائل پر روشنی ڈالی اورنیوزی لینڈ کے دورے کے بعد سے مسلسل بولنگ کی جدوجہد کو اجاگر کتے ہوئے کہا کہ شاہین کو کپتانی سے ہٹانے سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑا ہے۔۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ہی ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی شکست کی ذمہ داری کپتانی کی تبدیلی پر ڈال دی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے پر مسائل پیدا ہوئے، اس دورے کے بعد سے بولنگ لائن ٹیم کی فتوحات میں حصہ نہیں ڈال رہی۔،،
انہوں نے کہا کہ شاہین کو جس طرح کپتانی کے عہدے سے ہٹایا گیا اور بابراعظم کو کپتانی سونپی گئی تو اس نے اپنی کمزوری دکھائی، جب تک ٹیم باہر سے منتخب ہوگی اور کپتان فیصلوں میں شامل نہیں ہوگا تو یہی صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔،،
واضح رہے کہ آئرلینڈ نے گزشتہ روز تیم پاکستان کو پہلے ہی ٹی20 میچ میں شکست دے کر ٹی20 فارمیٹ میں پہلی بار فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے شکست کی وجہ خراب بالنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کرسکے۔ اگر مکالف ٹیم کی جلدی وکٹیں گرالیتے تو میچ کو اپنے حق میں کرسکتے تھے۔،،