راشد لطیف نے ہاردک پانڈیا کے بجائے سوریہ کمار یادیو کو ہندوستان کا 20 کپتان مقرر کرنے پر بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا خیال ہے کہ سلیکٹرز ہاردیک پانڈیا کی فٹنس کو بطور بہانہ استعمال کر رہے ہیں تاکہ انہیں کپتان بنانے سے انکار کیا جا سکے۔ ٹیم کے سلیکٹر اجیت اگارکر نے ہاردیک پانڈیا کو فٹنس مسائل کی وجہ سے کپتانی سونپنے سے انکار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھارتی آل راؤنڈرہاردیک پانڈیا کی جگہ سوریہ کمار یادیو کو کپتان بنانے پر بی سی سی آئی کے فیصلے پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔
بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اجیت اگارکر نے ہاردیک پانڈیا کی جگہ سوریہ کمار یادیو کو بھارت کی ٹی20 ٹیم کا کپتان نامزد کرنے کی وجہ ان کے فٹنس مسائل کو قرار دیا تھا۔
سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ بہت سے عظیم کپتان بہترین جسمانی حالت میں نہ ہونے کے باوجود کامیاب ہوئے ہیں، اس لیے میرا خیال ہے کہ یہ محض ایک بہانہ تھا۔،،
انہوں نے کہا کہ اگر ورلڈکپ کے لئے رشبھ پنت فٹ ہوتے تو مجھے لگتا ہے کہ سوریہ کمار کی جگہ وہی ٹیم کی کپتانی کے سب سے بڑے دعویدار ہوتے۔،،
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ2024 کے بعد روہت شرما نے کپتانی چھوڑنے اور ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہاردیک پانڈیا کو کپتان بنانے کی باز گشت سنائی دے رہی تھی تاہم سلیکٹر اجیت اگارکر نے سوریہ کمار کو کپتان نامزد کیاتھا۔
واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا ٹی20 ورلڈکپ میں بطور نائب کپتان اسکواڈ میں شامل تھے۔