news
English

ایشیاکپ کی میزبانی: پی سی بی اور سری لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیارکرگئے

بھارتی میڈیا نے دعویٰٰ کیا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات شدت اختیار کرگئے ہیں، رپورٹس

ایشیاکپ کی میزبانی: پی سی بی اور سری لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیارکرگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سری لنکن بورڈ کی جانب سے ایشیاکپ 2023 کی میزبانی کرنے پر ناراض ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پورے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ناراض ہے اور اسی وجہ سے لنکن ٹائیگرز کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کی تجویز کو بھی مسترد کیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی اور لنکن بورڈ کے درمیان تعلقات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب نجم سیٹھی کی تجویز کے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ پر عمل کرنے کے بجائے ایشین ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کو ترجیع دی گئی۔ اس ماڈل میں ابتدائی طور پر پاکستان میں 4 میچز کرانے اور پھر دوسرے مرحلے کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے تاہم لنکن بورڈ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے سیریز کی بھی ڈیمانڈ کی تھی جس پر پی سی بی نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن بعد میں اپنا موقف بدل لیا۔